اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہیومن رائٹس واچ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسے ایسے لاتعداد ثبوت اور شواہد موصول ہوئے ہیں جن سے میانمار کی فوج کے ہاتھوں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی تصدیق ہوتی ہے۔انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں کے تعاون سے تیار کی جانے والی اس رپورٹ میں میانمار کی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں روہنگیا مسلمانوں کے گلے کاٹنے اور انہیں زندہ جلائے جانے کا انکشاف بھی کیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میانمار کی فوج نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور دیگر جرائم کے ارتکاب کے علاوہ درجنوں روہنگیا عورتوں، بچوں اور مردوں کو زندہ درگور بھی کیا ہے۔ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میانمار کی فوج مسلمانوں کا قتل عام کرنے کے بعد ثبوت مٹانے کے لیے ان کی لاشیں ایک جگہ جمع کرکے انہیں آگ بھی لگا دیتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲